کشمیری جنگجو ہمارے بھائی ہیں/پی ڈی پی لیڈر

کشمیر نیوز بیورو کشمیری جنگجو ¿وں کو اپنا بھائی جتلاکر حکمران پارٹی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کے ممبر اسمبلی اعجاز احمد میر نے سیاسی گلیاروں میں ایک نئی ہلچل مچادی ہے۔کشمیر نیوز بیورو کے مطابق اسمبلی کے باہر پی ڈی پی کے اسمبلی ممبر اعجاز احمد میر نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جنگجو ہمارے بھائی ہیں اور اگر ان میں سے کوئی جاں بحق ہوتا ہے تو وہ شہید کہلائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے کئی نا بالغ ہیں اور جویہ بھی نہیں جانتے کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔یہاں تک کہ ہمیں کسی جنگجو کے مرنے پر کسی بھی قسم کا کوئی جشن یا خوشی نہیں منانی چاہئیے۔ہمیں اُس وقت بھی نہایت ہی دُکھ ہوتا ہے جب حفاظتی ایجنسیوں میں سے کوئی جوان شہید ہوتا ہے۔ہمیں جنگجووو ¿ں اور حفاظتی دستون کے والدین، دونوں سے اظہار ہمدردی کرنی چاہیئے۔پی ڈی پی کے اسمبلی ممبر کے اس بیان پر مخلوط حکومت کی دوسری جماعت بی جے پی نے اس حوالے فوراً ہی اپنی رائے کا اظہار کیا ۔ مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے کہا کہ دہشت گرد اور علحیدگی پسندکشمیر ، کشمیریوں، ترقی اور امن کے دشمن ہیں ۔وہ کیسے کسی کے بھائی ہوسکتے ہیں ؟؟ اس معاملے پر پی ڈی پی کے اندرون بھی خلفشار سا دکھائی دیا اور پی ڈی پی کے لیڈر وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا دہشت پسندی کو باعث تکریم نہیں سمجھتے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ممبر اسمبلی اعجاز احمد میر نے کل اسمبلی میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے حوالے ہمیں جنگجوو ¿ں سے بھی مزاکرات کرنے ہونگے۔میر کے اس بیان سے آنے والے دنوں میں ایک نئی بحث شروع ہونے کا احتمال ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.