جموں کشمیربجٹ: خواجہ سراووں کو بی پی ایل زمرے کے تحت لانے کا اعلان

سرینگرکشمیر نیوز بیورو ریاست کے وزیر خزانہ حسیب درابو نے خواجہ سراﺅں پر مہربان ہوکر انہیں خطہ افلاس سے نیچے کا درجہ دے کراس طبقے کوکئی سہہولیات کاحقدار قرار دیا ہے۔کشمیر نیوزبیورو کے مطابق ریاست کے خزانہ وزیر حسیب درابو نے اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراﺅں کو بی پی ایل ضمرے کے تحت رعایتی نرخوں پراناج۔ رسوئی گیس، بجلی، اور دیگر سہولیات دستیاب رکھی جائیں گی۔کشمیر نیوز بیورو کے مطابق وزیر نے مزید کہا کہ اس ضمرے کے لوگوں کے علاج و معالجے کی خاطر ایک کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔سٹھ سال کے خواجہ سراوو ¿ں کو اولڈ ایج پنشن بھی فراہم کیا جائے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ خواجہ سراوﺅں نے وقتاً فوقتاً سرکار کی توجہ ان کی مشکلات کی طرف مبذول کرانے کی کئی بار کوششیں کی تھیں مگر سنجیدگی سے کبھی اس معاملے کو نہیں لیا گیا تھا۔اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں خزانہ وزیر حسیب درابو نے غریبوں اور پچھڑے ہوئے طبقوں کی ترقی کے حوالے کئی سکیموں کا بھی اعلان کیا۔یہاں تک کہ بی پی ایل ضمرے کے تحت آنے والوں کو ایک لاکھ روپے انشورنس کے تحت بھی لایا گیا۔خواجہ سراوو ¿ں کی کئی تنطیموں نے ان اعلانات کو باعث مسرت قراردیا ہے اور سرکار کی ان کوششوں کی سراہنا کی ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.