بیروزگاری کی وجہ سے کشمیری نوجوانوں کی زندگیوں پر تباہ کن اثرات

سرمایہ کاری کے کمزور ماحول نے کشمیر میں صنعتی شعبے کو لڑکھڑا دیا ہے
سرینگر/کشمیر نیوز بیورو/بے روزگاری کشمیر میں نوجوانوں کے لئے ایک سنگین مسئلہ ہے – کشمیر میں بیروزگاری کی درجہ بندی میں مواقع کی کمی، دائمی جزوی ملازمت یا بھیس بدلنے کی صورت میں بیروزگاری قابلِ ذکر ہیں – نوجوانوں کے درمیان خصوصاً تعلیم یافتہ نوجوانوں کے درمیان بیروزگاری کی وجہ سے سماج کی صحت مند ترقی اور نوجوانوں کی زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں – روز بروز بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے سبب کشمیری نوجوان بڑے پیمانے پر منشیات اور تشدد کا سہارا لے رہے ہیں – بیروزگاری کی وجہ سے ہی وادی کشمیر میں ذہنی دباو ¿ اور خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے – بیروزگاری کے حوالے سے کشمیر میں شماریات اور سروے واضع طور پر اس کی وجہ سے نوجوانوں کی زندگی کے اوپر تباہ کن اثرات نمایاں کر رہے ہیں – پچھلی اقتصادی سروے کے مطابق، جب مجموعی طور بیروزگاری کا جائزہ لیا جائے تو پنجاب 4.5 فیصد، ہماچل پردیش2.8 فیصد، دہلی 2.7 فیصد اور ہریانہ2.6 فیصد جموں و کشمیر سے کافی بہتر جگہ پر موجود ہیں – آل انڈیا اعدادوشمار برائے سرکاری اعداد و شمار نے مزید کھول کے رکھ دیا کہ جموں و کشمیر میں مردوں کی بیروزگاری شرح3.6 فیصد جبکہ مستورات کی بیروزگاری شرح 17.1 فیصد ہے جو پڑوسی ریاستوں ہماچل پردیش، پنجاب اور دہلی کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے ۔تشدد اور افراتفری کی وجہ سے بیروزگاری کے مسئلے نے صنعتی ترقی اور سیاحت کے شعبے کو کافی متاثر کیا ہے – اگر مزید کہا جایے تو ناقص صنعتی گورننس اور کمزور بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری کے کمزور ماحول نے کشمیر میں صنعتی شعبے کو لڑکھڑا دیا ہے -کشمیر نیوز بیرو نے مختلف تبقوں سے وابستہ کشمیری نوجوانوں سے بات کر کے بیروزگاری کے سبب ان کا درد اور اور ان کی مایوسی جاننے کی کوشش کی -پیرزادہ فردوس احمد، جو شمالی کشمیر سے ایک نوجوان کارکن ہیں نے کشمیر نیوز بیریو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، ”بیروزگاری کے درجات نے کشمیری نوجوانوں میں راکشسی تناسب پیدا کیا ہے اور ایسی کوئی امید نظر نہیں آتی جس سے اس سیاہ رات کا خاتمہ ہو جائے – حال ہی میں قریبن 1.25 لاکھ نوجوانوں نے نائب تحصیلدار کی اسامی پوری کرنے کے لیے درخواست درج کی جس سے ہمارے حصے کی دنیا میں بیروزگاری کی سخت اور شدید تصویر نظر آ رہی ہے – اس کے علاوہ روزگار درخواستوں کے اوز بھاری رقم سے بھی بیروزگار نوجوانوں کے جیب پر مزید اثر پڑتا ہے – بیروزگاری کا یہ شدید مسئلہ نوجوانوں کو پشت بہ دیوار کر رہا ہے اور انہیں منفی تریقوں کی طرف لے رہا ہے جیسے کہ ادویات کی لت اور کبھی کبھی جارحانہ رجحانات کی طرف بھی لے رہا ہے – بیروزگاری کشمیری نوجوانوں کے خوابوں کو چکنا چور کرنے کا سبب بن رہی ہے -“کچھ آوازیں ایسی بھی ہیں جن کا ماننا ہے کہ بیروزگاری کشمیر کے با صلاحیت نوجوانوں کو اپنا وطن چھوڑ کر بیرون ممالک میں جانے پر مجبور کر رہا ہے – خیر انساءجو منیجمنٹ پیشے سے ہیں نے کشمیر نیوز بیریو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،”یہ کہنا بعیدالفہم نہیں ہوگا کہ، بیروزگاری ایک واحد بڑا مسئلہ ہے جس کا سامنا کشمیری نوجوانوں کو درپیش ہے – بیروزگاری کا سیاہ منظر نامہ اور نوجوانوں کے درمیان بیروزگاری کے غلبہ کی وجہ سے اس چیز کو جنم مل رہا ہے جسے ہم برین ڈرین کہیں گے – جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ برین ڈرین سے مراد کسی ملق یا معاشرتی شعبے سے تعلیم یافتہ یا پیشہ ور افراد کی روانگی دوسرے ملق یا شعبے میں منتقلی اس غرض سے کہ وہاں بہتر تنخواہ یا رہنے کی جگہ فراہم ہو، بالکل ایسا ہی کشمیر میں ہو رہا ہے جس سے لمحہ رفتار میں اس زمین سے قابل اور با صلاحیت نوجوانوں کا انخلا ہو رہا ہے“-نوجوانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ، بیروزگاری نے پوری طرح سے ان کی زندگی کے انداز کو بری طرح اثر انداز کیا ہے ۔ میر مجیب نامی ایک بیرازگار نوجوان نے کشمیر نیوز بیریو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ،” موجودہ بیروزگاری کی وجہ سے جن مسائل اور معاملات کا کشمیری نوجوانوں کو سامنا ہے وہ کثیر الجہتی ہیں – مجموعی طور پر جو اثرات نوجوانوں کی زندگیوں پر پڑے وہ بہت ہیں- سماجی تانے بانے جھنجھوڑ رہے ہیں کیونکہ بیروزگاری کی وجہ سے پچھلی کچھ دہائیوں سے سے کشمیر کے اندر شادیوں میں تاخیر پایی جا رہی ہے- بیروزگار نوجوان ترقی یافتہ زندگی گزارنے سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے – جو چیز زیادہ تشویش ناک ہے وہ یہ کہ بے قابو بیروزگاری سے سماج پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جو حکومت سے متحرک اقدامات اٹھانے کی آواز دے رہے ہیں – نوجوانوں کے درمیان ادویات کی لت کا بڑھنا، ذہنی دباو ¿ اور خودکشی کے رجحانات میں اضافہ اب وادی میں واضح طور پر نظر آ رہا ہے – حکومت کو چاہیے کہ وہ بیروزگاری کے خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھایے- ©“بے شک، بیروزگاری کی وجہ سے خرابیاں اور نتائج کشمیری نوجوانوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہیں اور تمام فریقین خاص طور پر حکومت کو لازماً انہیں حل کرنا ہوگا – (کے این بی)

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.