ڈورو جھڑپ اختتام پذیر، جھڑپ میں ٢ جنگجو مارے گئے : پولیس

(سرینگر مارچ ٢٤ (کے این بی)
پولیس کے مطابق جنگجو اور سرکاری افواج کے درمیان جھڑپ کل دیر رات ڈورو علاقہ کے شسترگام نامی گاوں میں شروع ہوئی تھی-
کل دیر رات جنوبی کشمیر کے ضلعہ اننتناگ کے ڈورو علاقہ میں شروع ہوئی جڑھپ ٢ جنگجوؤں کے مارے جانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ہے –
پولیس کے ایک اعلٰی افسر نے کشمیر نیوز بیریو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، ” جڑھپ میں ٢ جنگجو مارے گئے، ذرائع کے مطابق مارے گیے دونوں جنگجو غیر ملکی ہیں” –

کشمیر نیوز بیریو کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جھڑپ میں مارے گئے جنگجوؤں کی خبر جب علاقہ میں پھیل گئی تو نوجوانوں نے باہر آ کر سرکاری افواج پر سنگبازی شروع کی، جس کے فوراً بعد علاقہ میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہویے اور سڑکوں سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہویی-
جڑھپ کے فوراً بعد علاقہ میں احتیاطی طور پر موبائل انٹرنیٹ سروس، سکول اور کالج بند کر دیے گیےہیں –

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.