منان وانی کو گھر واپسی کیلئے والدین کی التجا

سرینگر ؍ کشمیر نیوز بیورو ؍منان بشیر وانی کے والدین جو اپنے بیٹے کی جدائی میں غم سے نڈھال ہیں ، اس کو فوراً سے پیشتر گھر آنے کیلئے منت سماجت کرتے ہیں۔ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی کے ہونہار سکالر منان نے حال ہی میں معروف جنگجو تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔کشمیر نیوز بیورو کے مطابق ۲۶ سالہ منان کے والد بشیر احمد وانی نے کہا کہ ھمارے بیٹے نے اس سلسلے میں ہم سے کسی بھی قسم کا مشورہ نہیں لیا اور یہ اسکا اپنا فیصلہ ہے۔وہ جانتا ہے کہ اس نے اپنے ’ پاپا ‘ کو کتنا رنجیدہ کیا اور اپنی ماں کو غمون کے پہاڑ کے نیچے دفن کیا۔وانی نے مزید کہا کہ منان نے اپنی اکلوتی بہن کو مایوس کردیا۔منان ایک بالغ سنجیدہ لڑکا ہے اور میں نے کبھی اس سے یہ توقع ہی نہیں کیا تھا کہ وہ ایسی حرکت کرے گا۔اگر وہ کسی مسئلے سے دوچار تھا تو وہ کسی اور طریقے سے اُس مسئلے کا حل ڈھونڈھ نکال سکتا تھا۔وانی کا مزید کہنا تھا کہ منان نہایت ہی ذہین طالب علم ہے اور وہ اپنا مستقبل سنوارنے کے لئے کوئی مثبت طریقہ کار عملا سکتا تھا۔ منان کی والدہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی طور اسکو واپس اپنے گھر لاؤ۔میں اسے اب اور پڑھائی نہیں کرنے دونگی۔مجھے اس کی ڈگری اور ملازمت نہیں چاہئے۔ہم محتاجی کی زندگی میں رہنا پسند کریں گے مگر اس کے بغیر نہیں۔منان نے سوشل میڈیا پر اپنی فوٹو اپلوڈ کرکے حزب میں شامل ہونے کا باظابطہ اعلان کیا تھا۔وہ پچھلے پانچ سال سے علیگڈھ مسلم یونیورسٹی میں جیویوجی میں اپنی تعلیم مکمل کر رہا تھا۔اس سلسلے میں پولیس اپنی تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ اس بات کی چھان بین کر رہے ہیں کی منان کی حزب میں شمولیت کے پس پردہ کیا محرکات ہیں ۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.