ممبئی میں کشمیر کے نام پر بھیک مانگنے کا انوکھا طریقہ

سرینگر کشمیر نیوز بیورو ممبئی مہاراشٹرا میں دو کشمیری نوجوانوں کو کشمیر کے نام پر مختلف بے بنیاد کہانیاں سناکر بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔کشمیر نیوز بیورو کے مطابق دو نوجوانوں کولیٹر ہیڈ لے کر کشمیر تنازعے کے حوالے بے بنیاد کہانیاں سنا کر لوگوں سے روپے اینٹھنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔کشمیر نیوز بیورو کے پاس اس حوالے ایک ویڈیو بھی ہے جس میں یہ نوجوان اپنے چہرے کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔اسک علاوہ یہ نوجوان لوگوں کو ایک لیٹر پیڈ دکھارہے ہیں جس میں یہ لکھا ہے کہ کشمیر میں کرفیو اور ہڑتالوں کی وجہ سے ہم بہت ہی مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں اور یہاں عارضی کیمپوں میں رہائش پزیر ہیں۔اس لیٹر ہیڈ میں مزید لکھا ہے کہ ہم آپ سے انسانیت کی بنیاد پر مدد کی درخواست کرتے ہیں۔یہ جوان لوگوں سے کشمیر کی صورتحال کے حوالے مختلف کہانیاں بتاکر ان کی توجہ اپنی طرف کرکے روپے اینٹھنے کی کوشش کرتے تھے۔اس حوالے کے این بی کو ممبی سے عینی شاہد نے فون پر بتایا کہ ہم نے ان کو پکڑنے کی کوشش کی مگر یہ لوگ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.