سرینگرکشمیر نیوز بیورو شمالی کشمیر کے پلوامہ میں واقع اونتی پورہ تحصیل کا ملنگپورہ گاﺅںپچھلے ایک مہینے سے سرخیوںمیں آیاہے جب سے اس گاﺅں کا ایک نوجوان عسکری صفوں میں شامل ہوا ہے۔عادل بلال نامی اس نوجوان کے ملی ٹنٹ صفوں میں شامل ہونے پر اظہار حیرانگی کیا جارہا ہے کیونکہ عمومی طور پر اس گاﺅں میں ہمیشہ امن کا ماحول رہا ہے۔ یہ گاﺅں دفاعی اعتبار سے کافی اہم ہے اور یہاں ملٹری ہوائی اڈہ واقع ہے۔کشمیر نیوز بیورو کو معلوم ہوا ہے کہ عادل نامی یہ نوجوان اسی ہوائی اڈہ میں کام کرتا تھا۔ 21 سال کے اس نوجوان نے 7اکتوبر2017ءکو اپنا گھر بار چھوڑ کرعسکری صفوں میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔کشمیر نیوز بیورو نے جب اس کے گھر کی راہ لی تو اس کے گھر والوں نے مغموم اور افسردہ چہروں سے ہمارا استقبال کیا۔یہاں تک کہ گھر کے چھوٹے بچوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ مفقود تھی۔بلال کی ماں حسینہ اختر نے روتے بلکتے اپنے چہیتے بیٹے کے بارے میں روئداد سنائی۔اس نے کہا کہ میرے وہم و گمان یا خواب و خیال میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ میرا بلال ایک دن اس طرح ہمیں چھوڑ کر چلا جائے گااور ہمیں داغ مفارقت دے گا۔میں اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں،اور بلال کی جدائی میرے لئے موت کا باعث بن سکتی ہے۔ میں عسکری رہنماﺅں اور تنظیموں سے دردمندانہ اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے بیٹے کو واپس کریں کیونکہ وہ میری زندگی کا سہارا ہے۔اس نے مزید بتایا کہ جب سے عادل گھر سے چلا گیا ہے میں اسکے ذاتی کمرے میں جانے سے گریز کر رہی ہوں کیونکہ میں اسکی جدائی برداشت نہیں کرسکتی۔ © © جب سے وہ گھر چھوڑکر چلا گیا ہے © ©میں ایک رات بھی سو نہ سکی ہوں۔ اسکا باپ اپنے بیٹے کی جدائی میں اس قدر آنسو بہاتا ہے کہ مجھے ڈر ہے کہ کہیں وہ آنکھوںکی روشنی سے محروم نہ ہوجائے۔
2018-01-01
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.