سماجی بدعات کے خاتمے کےلئے فیضان حسن خان کمر بستہ

سرینگر کشمیر نیوز بیورو فیضان حسن خان کشمیر کے نوجوانوں کے لئے ایک امید اور اپنے سماج کےلئے کچھ کرنےکی چاہ رکھنے والوں کے لئے ایک تابندہ مثال ہے۔کشمیر نیوز بیورو کے مطابق فیضان نے ۶۰۰۲ ءمیں سولہ سال کی عمر میں مختار میموریل سوسائٹی نام سے ایک غیر سرکاری تنظیم ( این جی او)کی داغ بیل ڈال دی تاکہ وہ اس این جی او کے بینر تلے سماج کی کوئی خدمت کرسکے۔شہر خاص کے صفا کدل علاقے کا رہنے والا یہ نوجوان سماج میں بڑھتے ہوئے کئی منفی رجحانات کے علاوہ منشیات کی وباءاورماں کے بطن میں ہی لڑکیوں کا حمل گرانے کے مکروہ عمل کو روکنے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہوا ۔نوجوانوں کو نشیلی ادویات کے چنگل سے چھڑانے کے لئے فیضان نے اپنی انتھک اور بے لوث کوششوں کا آغاز کیا۔کشمیر نیوز بیورو سے بات کرتے ہوئے فیضان حسن خان نے کہا کہ کئی سماجی بدعات اور منفی رجحانات مجھے اندر سے جنجھوڑرہے تھے اور میرا ضمیر مجھے ان بدعات کے خاتمے کے لئے ہمیشہ اُکسارہا تھا ۔دوم یہ کہ میرے والد صاحب کے انتقال کے بعدمیں ان کے خواب کوشرمندہ ¿ تعبیر کرنا چاہتا تھا۔اور مین اب انسانیت کی خدمت کرنے کا عزم لئے اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہوں۔اس حوالے کئی گھرانوں میں روشنی پھیل گئی۔ہماری تنظیم نے سماجی بیداری کے لئے اب تک کئی سو سمینار،مذاکرات اور دیگر پروگراموں کا یہتمام کیا جہاں نوجوانوں اور عورتوں کو سماجی بدعات کے علاوہ کینسر، ایڈس ، جہیز،منشیات اور لڑکیوں کو ماں کے بطن میں ہی مارنے کے حوالے جانکاری دی اور ان کو ان سماجی بدعات سے خود کو اور اپنے سماج کوبچانے کے لئے تربیت دی۔ہم نے بھی ان سماجی بدعات کے خاتمے کے لئے کمر کس لی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فیضان کی سربراہی میں چلنے والے اس این جی او کی کارکردگی کو عمر عبداللہ والی سابق سرکار نے کافی سراہا تھا اور ان کے رپورٹ کو کافی سنجیدگی سے لیا تھا۔یہاں اس بات کا ذکر بھی خالی از معنی نہیں کہ ۸۰۰۲ءکے نا مساعد حالات اور ۴۱۰۲ءکے بھیانک سیلاب کے دوران انہوں نے عوام کو راحت پہنچانے کے لئے کافی کام کیا تھا۔غریبوں اور محتاجوں کی مالی مدد کرنا ان کا شیوہ ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے مختار میموریل سوسائٹی کے تحت ایک مالی سکیم بھی شروع کی ہے ۔ فیضان حسن خان واقعی ایک مشعل راہ ہے اور محتاجوں کی مدد کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں ۔(کے این بی)

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.