اسمبلی میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے اعلان پرعوام کا ملا جلا رد عمل
سرینگر ؍کشمیر نیوز بیورو ؍ کشمیر میں اپنی ساکھ کو دوبارہ بحال کرنے کی کوششوں کے بیچ ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج اسمبلی میں اعلان کیا کہ سرکار ۲۰۱۶ عیسوی کی عوامی ایجی ٹیشن میں پیلٹ سے مضروب ہوئی انشاء مشتاق کے حق میں ایک گیس ایجنسی واگذار کی جائے گی۔ اس ایجی ٹیشن کے دوران پیلٹ لگنے سے انشاء مشتاق کی دونوں آنکھیں زخمی ہوئیں تھیں جس سے اس کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی تھی۔کشمیر نیوز بیورو کے مطابق ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اسمبلی میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کب تک انشاء اپنے والدین کی کفالت کا سہارا لے گی؟ یہ بات قابل ذکر ہے کہ انشاء نے ایک دن قبل ہی میٹرک کا امتحان اچھے نمبرات سے پاس کیا ہے۔اس سے پہلے محبوبہ مفتی نے کئی سنگبازوں کے خلاف ایف آئی آر کو واپس لینے کے احکام دئے اور اس ایجی ٹیشن کے دوران جونوجوان آنکھوں کی روشنی سے محروم ہوئے تھے ان کو بھی روزگار فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ انشاء کے زخمی ہونے کے فوراً بعد ہی اس کا باپ مشتاق احمد کو بھی سرکاری ڈراءؤر تعینات کیا گیا تھا ۔ ۲۰۱۶ ء کی ایجی ٹیشن کے دوراران انشاء مشتاق اپنے گھر کی کھڑکی سے دیکھ رہی تھی کہ اس کی آنکھوں میں پیلٹ لگے تھے جن سے اس کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی تھی۔یہ معاملہ سیاسی طور کافی گرم رہا اور اس طرح پیلٹ کے استعمال کے خلاف کافی مباحث اور مطالبے ہوئے۔
2018-01-10
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.