بے روزگاری کوقابوکرنے کیلئے سکل ڈولپمنٹ پروگراموں کا اہم رول

کشمیر میں ایسے پروگراموں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت/کہکشاں انجم
سرینگر/کشمیر نیوز بیورو/بے روزگاری کو کم یا ختم کرنے کیلئے سکل ڈولپمنٹ جیسے پروگراموں کا ایک اہم رول ہے بشرط یہ کہ اس کا صیح معنوں میں استعمال کیا جاسکے۔ 2010 کے پُر تشدد حالات کے بعد ریاستی و مرکزی سطح پر کشمیر میں سکل ڈولپمنٹ پروگراموں کو بڑے حد تک پڑے لکھے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے بڑے پیمانے پر متعارف کیا گیا۔
قومی سکل ڈولپمنٹ کارپوریشن ، انسانی وسائل کی وزارت، قومی اقلیتی امور کی وزارت نے اس ضمن میں کشمیری نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بیرون ریاست کشمیری نوجوانوں میں سکل ڈولپمنٹ پروجیکٹوں کو متعارف کرنے میں ایک اہم رول ادا کیا تاکہ نوجوان سرکاری نوکریوں کے علاوہ اپنے ہنر کا استعمال کرکے خود کفیل بن جائے۔ایک ہزار کروڑ اڈان نامی پروجیکٹ کے تحت بیرون ریاست کشمیری نوجوانوں کو نہ صرف مختلف شعبوں میں ٹرینگ دی گئی بلکہ ان کے لئے مختلف اداروں میں ملازمتیں بھی دی گئی جو سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
اسی طرح وادی میں بھی نوجوانوں کی خوف کفیل بنانے کے غرض سے ان کی مہارت کے مطابق ٹریلرنگ، شعبہ بجلی، آٹی ، عوامی تعلقات میں مختلف مرکزی وزارتوں کے تحت باضابطہ ٹرینگ دی جارہی ہے۔
خانصاحب بڈگام میں ایک سکل ڈولپمنٹ سنٹرجو ایک مقامی این جی او کے زیر اہتمام کام کررہا ہے میں آج تک صرف کچھ برسوں کے دوران ہزاروں نوجوانوں کومختلف شعبوں میں ٹرینگ دی گئی اور جو آج مختلف اداروں میں یا تو بڑے عہدوں پر فائز ہے یا پھر خود روز گار کے وسائل پیدا کئے۔
محمد اقبال جن کی سربراہی میں ایک سکل ڈولپمنٹ سنٹرل ہے نے کشمیر نیوز بیورو سے بات کرتے ہوئے کہا قومی سکل ڈولپمنٹ کارپوریشن ، انسانی وسائل کی وزارت، قومی اقلیتی امور کی وزارت کی مدد سے آج تک ہم نے تقریباً2000 نوجوانوں کی مختلف شعبوں میں ٹرینگ دی ہے جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا ہمارے سنٹر میں بڈگام کے متعدد علاقوں سے نوجوان نے آکر اپنی مہارت اور ہنرکے حوالے سے باضابطہ تربیت حاصل کی اُ ن کا مزید کہنا تھا کہ رسمی تعلیم کے مقابلے میں سکل ڈولپمنٹ پروگراموں کے لوگوں خاص طور نوجوانوں کو بہت فائدہ پہنچتا ہے اور ایسے سینٹروں کا قیام کشمیر کے اطراف و اکناف میں لازمی ہے۔
عبد الرشید جنہوں نے خانصاحب کے سکل ڈولپمنٹ سنٹرل میں تربیت حاصل کی کا کہنا ہے کہ کیئریر پارک ٹرسٹ سے جو میں نے سیکھا اس سے نہ صرف میرے لئے روزگار کے وسائل پیدا ہوئے بلکہ دوسرے درجنوں لوگ بھی میرے ساتھ جڈ کر اپنی روزی روٹی کمانے میںعزت کیساتھ کامیاب ہوئے۔
کہکشاں انجم جو مرکزی حکومت کی جانب سے نیشنل سکل ڈولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) کے تحت ان پروگراموں کی دیکھ ریکھ کرتی ہےں نے کشمیر نیوز بیورو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ زمینی سطح پر سکل ڈولپمنٹ پروگرام کشمیر میں بہت کار آمد ثابت ہوئے ہیں لہذا ان کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.